آسٹریلیا کے خلاف لیگ سپنر یاسر شاہ کے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے

بدھ 18 مارچ 2015 15:06

آسٹریلیا کے خلاف لیگ سپنر یاسر شاہ کے کھیلنے کے امکانات روشن ہوگئے

ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار18مارچ ۔2015ء ) پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پرسوں ہونے والے کوارٹر فائنل میں لیگ سپنر یاسر شاہ کی شمولیت کا امکان روشن ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سپن کوچ مشتاق احمد یاسر شاہ کے ہمراہ ٹریننگ کے دوران انہیں ٹپس دیتے رہے اور یاسر شاہ نے باؤلنگ کے علاوہ نیٹ پر بیٹنگ بھی کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق28سالہ لیگ سپنر کو ہیڈ کوچ وقا ر یونس اور کپتان مصباح الحق کی جانب سے بھی اہمیت دی جارہی ہے جس کے بعد انکے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنے کے امکانات کافی روشن ہوگئے ہیں ۔

اس سے قبل یاسر نے بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی تھی جس میں انہوں نے 8اوورز میں 60رنز دیئے تھے تاہم وہ کوئی وکٹ حاصل کر نے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے جبکہ بیٹنگ میں بھی وہ 13رنز بناسکے تھے ۔ واضح رہے کہ سابق کپتان عمران خان سمیت بہت سے دیگرسابق کرکٹر بھی اس سے قبل یاسر شاہ کو آسٹریلیا کے خلاف کھلانے کا مشورہ دے چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :