اسٹیٹ بنک اپنی نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود کم کرے‘ ملک طاہر جاوید

بدھ 18 مارچ 2015 16:05

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف)کے چیئرمین ملک طاہر جاوید نے اسٹیٹ بنک سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کر نئی مانیٹرنگ پالیسی میں شرح سود کو کم کیا جائے شرح سود زیادہ ہونے کی وجہ سے ملک میں نئی سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے ۔ ان خیالا ت کا اظہار نہوں نے پیاف کے ممبران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی پچھلی جاری کردہ مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو کم کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مگر اس میں مزید کمی کی ضرورت ہے،اور اس شرح کو مزید کم کیا جائے۔شرح سود کومزید کم کیا جائے۔تاکہ معاشی سرگرمیاں میں اضافہ ہو سکے۔اور صنعتی شعبہ جوبحران کا شکار ہے شرح سود میں کمی اس کی بحالی میں مدد گادثابت ہو۔انہوں نے مزید کہا کے شرح سود صنعتی شعبے کی ترقی کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔اور اس سے پیداواری لاگت پر براہ راست اثرپڑ تا ہے۔ چیئرمین پیا ف ملک طاہر جاوید نے کہا ہے ہم موجودہ شرح سود کی بنیاد پر بین الاقوامی مارکیٹ مثلاً جاپان،سویڈزلنیڈ، اور دیگر ممالک کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔جہاں شرح سود صفر فیصد ہے۔