متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا تحفہ ، جنگل آباد ہوگئے

بدھ 18 مارچ 2015 16:06

متحدہ عرب امارات کا پاکستان کے لیے بڑا تحفہ ، جنگل آباد ہوگئے

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) متحدہ عرب امارات سے تحفے میں ملنے والے ہرن اور تلورآزاد کردیئے گئے ہیں جس سے اجڑے علاقوں میں دوبارہ رونق آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شیخ زاید النہیان کے وائلڈ لائف پروٹیکشن پروگرام کے تحت دو جہازوں میں293کالے اور چنکارا ہرن ، 600تلورپاکستان پہنچائے گئے تھے جو محکمہ وائلڈ لائف اور پاکستانی حکام کی موجودگی میں یواے ای حکام نے حوالے کیے اور ضروری کاغذی کارروائی کے بعد آزاد کردیئے گئے ، باڑ ہٹاتے ہی ہرن چھلانگیں مارتے ہوئے تقریب سے دوربھاگ گئے جبکہ تلور بھی فضاﺅں میں بلندہوگئے ۔ صحت و افزائش کی کاوشوں کے پروگرام سے افزائش نسل میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :