لوگوں کو زندہ جلانا اسلام اور قانون کے خلاف ہے، توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانا مسئلہ کا حل نہیں، صوفی مسعود احمد صدیقی

بدھ 18 مارچ 2015 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار نے کہا ہے کہ لوگوں کو زندہ جلانا اسلام اور قانون کے خلاف ہے، توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانا مسئلہ کا حل نہیں، بدامنی سے بچنے کیلئے اشتعال انگیزی پر قابو پایا جائے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز علماء مشائخ ونگ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ مشائخ عظام مسیحی برادری کے ساتھ اس عظیم دکھ کی گھڑی میں برابر کے شریک ہے، صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہا کہ فرقہ وارانہ اختلافات کو بھلا کر علماء مشائخ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں ، فروغ امن کو یقینی بنا کر پاکستان سمیت آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل کو کامیاب بنائیں، انہوں نے کہا کہ مذاہب ومسالک کی آڑ میں فرقہ واریت کو فروغ دینے والوں کا کوئی دین ومذہب نہیں، تنظیم مشائخ عظام پاک آرمی کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :