پاکستان کیخلاف ناک آؤٹ راؤنڈ کا دباؤ‘ میزبان آسٹریلیانے مدد کیلئے سابق کرکٹر سٹیوواہ کو بلالیا‘ مفید مشورے لئے

بدھ 18 مارچ 2015 19:10

پاکستان کیخلاف ناک آؤٹ راؤنڈ کا دباؤ‘ میزبان آسٹریلیانے مدد کیلئے ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) جیسے جیسے ورلڈکپ معرکہ اپنا اختتام کی طرف بڑھ رہاہے تو سابق کرکٹرز بھی اپنی اپنی ٹیموں کے لیے پرجوش دکھائی دیتے ہیں ، 1999ء ورلڈکپ کے فاتح سابق کرکٹر سٹیوواہ بھی 2004ء میں اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی مرتبہ ایڈیلیڈ اوول میں کھانے کی ایک تقریب میں اپنی ٹیم کے پاس پہنچ گئے اور پاکستان کیخلاف مفید مشورے دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سٹیو واہ کی تقریب میں شرکت کا بنیادی مقصد اپنی ٹیم کی مدد کرناتھا اور ایک ہی پیغام دیاکہ مخالف ٹیم کو دباؤ میں رکھیں اور کھیل سے لطف اْٹھائیں ، اپنے آپ کو دباؤمیں نہ آنے دیں۔واہ کا کہناتھاکہ یہ آپ پر ہے کہ آپ پہلے کیسی کرکٹ کھیلتے ہیں ، تم لگن سے کھیلتے ہواور کچھ بھی تبدیل نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

1999ء میں پاکستان کے خلاف فائنل سے پہلے ہم نے یہی سوال خود سے پوچھاکہ ہم نے کرکٹ کھیلناشروع کیوں کی ؟ جب دس سال کی عمر کے بارے میں سوچاتو سونے سے پہلے سوچاتھاکہ کتنے سکور اور رنز لینے جارہاہوں ، میچ شروع ہونے سے پہلے بھی یہی خیال تھا اورآپ بھی وہ لمحے ذہن نشین کرلیں۔

سٹیوواہ نے میچ پریکٹس کے دوران باوٴلرز کے غصے ، یارکراور باوٴلنگ پر توجہ دلائی،اْنہوں نے یہ بھی بتایاکہ ٹیم کے ساتھ حسب معمول منیجمنٹ کے خلاف کس کس کو جاناچاہیے ، پریکٹس کے دوران بھی چند کھلاڑی ایسے کھیل رہے تھے جیسے میچ میں کھیل رہے ہوں ، کھل کر کھیلاکریں

متعلقہ عنوان :