پروٹیز نے تاریخ بدل دی،پہلی بار کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں رسائی

بدھ 18 مارچ 2015 19:18

پروٹیز نے تاریخ بدل دی،پہلی بار کوارٹر فائنل جیت کر سیمی فائنل میں ..

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء)جنوبی افریقہ نے ورلڈ کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ساتھ نئی تاریخ رقم کر دی۔

(جاری ہے)

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے کوالیفائر مرحلے سے آگے جانے کا اعزاز حاصل کیا ورنہ وہ اس سے قبل کبھی بھی اس مرحلے سے آگے جانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔جنوبی افریقہ نے اس سے قبل 1992، 1999 اور 2007 کا سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا لیکن ان تینوں ورلڈ کپ میں سیمی فائنل ہی پہلا ناک آوٴٹ مرحلہ تھا اور تینوں ہی مواقع پر انہیں شکست کا دکھ جھیلنا پڑا تھا۔