مردم شماری کے موجودہ اعدادوشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے: الیکشن کمیشن

بدھ 18 مارچ 2015 19:33

مردم شماری کے موجودہ اعدادوشمار کے مطابق بلدیاتی انتخابات ہوں گے: الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری کے موجودہ اعدادوشمار کے مطابق مقررہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔الیکشن کمیشن زرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز نہیں ہو گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات مردم شماری کےموجودہ اعدادوشمار کے تحت ہی ہوں گے۔ بلدیاتی انتخابات مقررہ تاریخوں پر ہی ہوں گے۔ صوبوں میں جو حلقہ بندیاں ہو چکی ہیں وہی برقرار رکھی جائیں گی۔ حکومت نے اگر نئی مردم شماری کے تحت بلدیاتی انتخابات کرانے کا کہا تو ڈیڑھ سال لگ جائے گا۔