کر پشن‘ ناانصافی اور سیاسی بھر تیوں نے اداروں اور ملک کو تباہ کر دیا ‘ ناقص حکو متی پر اسیکویشن کی وجہ95 فیصد مجر م عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں ‘ کرپٹ حکمران کر پشن اور لوٹ مار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں ؟تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہے ، انتخابات بائیومیڑک نظام کے تحت ہونے چاہئیں، آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہو گی ‘بلدیاتی انتخابات کیلئے تحر یک انصاف مضبوط ا میداروں کے ساتھ انتخابی میدان میں اتر ے گی،تحر یک انصاف کے مرکزی رہنما چوہدری سرورکا اپنے اعزاز میں منعقد ہ تقر یب سے خطاب

بدھ 18 مارچ 2015 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء)پاکستان تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ کر پشن‘ ناانصافی اور سیاسی بھر تیوں نے اداروں اور ملک کو تباہ کر دیا ہے‘پاکستان میں ناقص حکو متی پر اسیکویشن کی وجہ95 فیصد مجر م عدالتوں سے بری ہو جاتے ہیں ‘ جن حکمرانوں کا اپنا دامن صاف نہیں وہ ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کو کیسے ختم کر سکتے ہیں ؟تحر یک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی وعوامی جماعت بن چکی ہیں اورپاکستان میں عام انتخابات بائیومیڑک نظام کے تحت ہونے چاہیے تاکہ دھاندلی کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو سکے ‘دہشت گرد امن کے دشمن ہیں انکی شکست یقینی ہے ‘عوام عمران خان کی ایمانداری اور جرات مند قیادت کے ساتھ ہیں اور آنیوالی حکو مت تحر یک انصاف کی ہو گی ‘بلدیاتی انتخابات کیلئے تحر یک انصاف مضبوط اور عوام دوست نمائندوں کو انتخابی میدان میں اتر یں گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کوانصاف مر کزلاہور میں اپنے اعزاز میں منعقد ہ تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر ڈاکٹر مراد راس، شیخ امتیاز محمو د، یا سر گیلا نی ، علی امتیا ز وڑائچ،ولید اقبال،میا ں اکرم عثما ن اور دیگر بھی موجود تھے اپنے خطاب میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف کی جد وجہد کا اصل مقصد پاکستانی عوام میں پایا جا نیوالا احساس محرو می ختم کر نا اور لوگوں کے مسائل کو انکے گھر کی دہلیز پر حل کر ناہے اور اسی لیے تحر یک انصاف ہر فور م پر جد وجہد کر رہی ہے او ریہی وجہ ہے کہ عوام بھی تحر یک انصاف کا ساتھ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام اور انکے مسائل سے کو ئی لینا دینا وہ خود کو مضبوط کر نے میں مصروف ہیں اور انکی ناکا م پالیسوں کی سزا پا کستانی قوم کو مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات کی بھر پور تیاریاں شروع کردیں اور انشاء اللہ تحر یک انصاف بلدیاتی انتخابات میں مخالفین کو عبر ت ناک شکست سے دوچار کر یں گی ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دھاندلی کی وجہ سے جمہو ریت مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہو رہی ہے اگر جمہو ریت اور پا رلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے تو پاکستان کے انتخابی عمل کو دھاندلی سے مکمل پاک کر نا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد امن کے دشمن ہیں اور تحر یک انصاف بھی پہلے دن سے ملک میں دہشت گردی کے خلاف واضح موقف رکھتی ہے اور ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی سیکورٹی اداروں کو مکمل سپورٹ کرتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گر دی کے خاتمے سے ملک میں تر قی وخوشخالی آئیگی اس موقعہ پر ولید اقبال ، حا مد خان ، مر اد راس ، فوزیہ قصوری ، سعد یہ سہیل و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحر یک انصاف کے پاس ہے او ر ہما ری خوش قسمتی ہے کہ چوہدری محمد سرور تحر یک انصاف میں شامل ہوئے ہیں اور ان کے آنے سے تحر یک انصاف مزید مضبوط ہو گی ۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری سرور نے گور نر شپ سے ظلم اور نا انصافی کے خلاف استعفیٰ دیکر عوام دوستی کا جو ثبوت دیا ہے اسکی پوری دنیا میں کوئی مثال نہیں اور پاکستان کو ان جیسے محب وطن اور ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے ۔