رکن قومی اسمبلی مرادسعید کیلئے الگ امتحان منعقد کروانے کا واقعہ یونیورسٹی میں پہلی بار نہیں ہوا،ڈاکٹررسول جان

بدھ 18 مارچ 2015 21:06

رکن قومی اسمبلی مرادسعید کیلئے الگ امتحان منعقد کروانے کا واقعہ یونیورسٹی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) یونیورسٹی آف پشاور کے وائس چانسلر ڈاکٹر رسول جان نے اعتراف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی مرادسعید کیلئے الگ امتحان منعقد کروانے کا واقعہ یونیورسٹی میں پہلی بار نہیں ہوا،اس طرح کے میک اپ امتحانات پہلے بھی ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

بے نظیر بھٹوویمن یونیورسٹی میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے بعد وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر رسول جان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے مردا سعید کیس کو ہوا دیکر مراد سعید کے ساتھ زیادتی کی ہے اْنہوں نے کہا کہ میڈیا نے یونہی اس کیس کو ہوا دی ہے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ڈاکٹر رسول جان اپنی تقریر کے دوران وزیر اعلی پرویز خٹک کے گن گاتے رہے تاہم اْنہوں نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ صرف مراد سعید کے امتحان دینے کا طریقہ کار غلط تھاتاہم الگ امتحانات کی انہوں نے تصدیق کردی ۔

یونیورسٹی فیسوں میں اضافے کے حوالے سے اْن کا کہنا تھا کہ اگر فیسوں میں اضافے پر طلباء کواعتراض ہوتا توسڑکوں پر نکل آتے تاہم ایک گروپ ماحول کوخراب کرنے کیلئے احتجاج کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :