خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں لڑاکا طیاروں کی بمباری ،44دہشتگرد ہلا ک ، متعدد زخمی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے، ذرائع

بدھ 18 مارچ 2015 21:16

خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں لڑاکا طیاروں کی بمباری ،44دہشتگرد ہلا ..

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) خیبرایجنسی کی وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائیوں میں44دہشتگرد ہلا ک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ بدھ کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائی ۔

(جاری ہے)

پہلی کارروائیوں میں 34دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ بعد ازاں لڑاکا طیاروں نے وادی تیراہ میں بمباری کرتے ہوئے 10شدت پسند وں کو ہلاک کردیاجبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بمباری سے دہشتگردوں کے ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے ولے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 44ہو گئی ہے۔