شاہد آفریدی کیریئر کے خوش کن اختتام کے خواہاں
بدھ 18 مارچ 2015 21:22
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) شہرہ آفاق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ یادگار کارکردگی دکھا کر کرکٹ سے رخصت ہونا چاہتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ اگر انہوں نے جمعہ کو پاکستانی قوم کی توقعات پوری کر دیں تو پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی فاتح بن کر سامنے آئے گی۔ شاہد خان آفریدی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں اور پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ وہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔
آل راؤنڈر نے آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میچ سے قبل کہا کہ پاکستان کو جتوانا چاہتا ہوں لیکن کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں ہے بس وہی کرنا چاہتا ہوں جس کی پاکستان اور لاکھوں لوگوں کو مجھ سے توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں نے جمعے کو عوام کی توقعات پوری کردیں تو پھر میں دعویٰ کرتا ہوں پاکستان ٹیم ایڈیلیڈ اوول سے فاتح بن کر نکلے گی۔(جاری ہے)
جاتے جاتے میری کوشش ہے کہ وہ کارکردگی دکھاؤں جسے لوگ مدتوں یادرکھیں۔
ایک عرصے تک ایک روزہ کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ اپنے نام رکھنے والے آفریدی نے مزید کہا کہ میرے پرستار اور گھر والے چاہتے ہیں کہ ون ڈے کیریئر کا اختتام یادگار انداز میں ہو ،اسی لئے اپنی ٹریننگ اور پریکٹس کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف بڑے میچ میں ہر کھلاڑی کی کارکردگی سامنے آئے گی، سب لڑکوں کو اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا احساس ہے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہیں اور ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے اور کسی بھی ٹیم سے ہار سکتی ہے۔ شاہد آفریدی نے شائقین کرکٹ کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو اس طرح سپورٹ کرتے رہیں۔یہ پندرہ سولہ کھلاڑیوں کی نہیں اٹھارہ کروڑ عوام کی ٹیم ہے۔پاکستان کی پچاس ساٹھ سال کی تاریخ دیکھیں تو پاکستان کی کارکردگی اسی طرح کی رہی ہے۔اس ٹیم میں ایک چیز جو کافی عرصے بعد دکھائی دی ہے وہ ڈریسنگ روم کا ماحول ہے۔ آفریدی نے کہا کہ کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کررہے ہیں، میڈیا میں جو باتیں سننے کو ملتی ہیں ایسا کچھ نہیں ہے اور سب لوگ پاکستان کو جتوانے کے مشن سے یہاں آئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.