تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک،مسلح افراد نے متعددافراد کو یرغمال بنالیا

بدھ 18 مارچ 2015 21:28

تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ..

تیونیسیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) تیونس کی پارلیمنٹ کے قریب میوزیم پر مسلح افراد کے حملے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں گھس کر متعدد لوگوں کو یرغمال بنالیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 مسلح افراد نے اچانک پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب واقع میوزیم کے قریب فائرنگ شروع کردی جس پر سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں غیر ملکیوں سمیت 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

تیونس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسلح افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب بارڈو نیشنل میوزیم پر حملہ کیا جب کہ مسلح افراد نے عمارت میں گھس کر وہاں موجود متعدد افراد کو یرغمال بنالیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے سیاحوں میں 7 کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے جب کہ ایک مقامی سیاح ہے۔

متعلقہ عنوان :