راولپنڈی : میں دنیا کے سامنے نشان عبرت ہوں ، صولت مرزا کے ایم کیو ایم کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات

جمعرات 19 مارچ 2015 10:49

راولپنڈی : میں دنیا کے سامنے نشان عبرت ہوں ، صولت مرزا کے ایم کیو ایم ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) مچھ جیل میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سزا پانے والے صولت مرزا نے پھانسی سے کچھ گھنٹے قبل ایم کیو ایم کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کر دئے ، صولت مرزا کا کہنا تھا کہ میں دنیا کے لیے نشان عبرت ہوں متحد میں بہت سے کارکن جرائم میں ملوث ہیں، اپنے ویڈیو بیان میں صولت مرزا کا کہنا تھا کہ جو بھی مشہور ہوتا ہے اسے پارٹی سے نکال دیا جاتا ہے مجھے بھی ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرنے کے بعد پھینک دیا گیا مجھے بس اپنی فیملی کا ڈر ہے کیونکہ میری فیملی میں سے کوئی بھی ایم کیو ایم کا رکن نہیں ہے، صولت مرزا کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا جو بھی کارکن پکڑا جاتا ہے اس سے لا تعلقی کا اظہار کر دیا جاتا ہے ان کا کہنا تھا کہ خدارا ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل ہے کہ اپنی آنکھیں کھولیں ورنہ پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا، ویڈیو بیان میں صولت مرزا نے اپیل کی کہ میری پھانسی مؤخر کی جائے تاکہ میں اپنی غلطیوں اور گناہوں کا ازالہ کر سکوں.

متعلقہ عنوان :