صولت مرزا کا بیان ، مصطفی کمال کو متحدہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش

جمعرات 19 مارچ 2015 11:13

صولت مرزا کا بیان ، مصطفی کمال کو متحدہ کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ2015ء) مچھ جیل میں قید متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور پھانسی کے مجرم صولت مرزا کے انکشافات کے بعد متحدہ کے روپوش رہنماءاور کراچی کے سابق ضلع ناظم مصطفی کمال کو ایم کیو ایم کی قیادت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مصطفی کمال کو یہ پیش کش دبئی میں موجود کراچی کے ایک سنیئر سیاستدان نے کی اور وہ اس معاملے میں مزید مذاکرات بھی کررہے ہیں تاکہ مصطفی کمال کو آمادہ کیاجاسکے ذرائع نے بتایاکہ اگر مصطفی کمال وعدہ معاف گواہ بننے کے یے تیار ہو گئے تو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے لیے اپنے آپ کو بچانے کیلئے بہت سے راستے بند ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے اس کے نتیجے میں سید مصطفی کمال پارٹی چھوڑ کر دبئی شفٹ ہو گئے تھے جہاں وہ بحریہ ٹاﺅن کے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :