محمدعرفان کے بغیر بھی آسٹریلیا کو شکست دے سکتے ہیں، وقار یونس

جمعرات 19 مارچ 2015 11:16

محمدعرفان کے بغیر بھی آسٹریلیا کو شکست دے سکتے ہیں، وقار یونس

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عرفان کی غیر موجودگی میں بھی ہماری ٹیم آسٹریلیا کو شکست دے سکتی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ اگرچہ محمد عرفان پاکستان کے لیے میچ وننگ بولرتھے اور ایک اہم وقت پر عرفان کا کھونا ہماری بدقسمتی ہے تاہم قومی ٹیم عرفان کے بغیر بھی مضبوط ہے اور آسٹریلیا کو شکست دے کر فتح حاصل کرسکتی ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ محمد عرفان کو آرام نہ دینے سے متعلق خبریں صرف قیاس آرائیاں ہیں انہیں انجری 2 روز میں نہیں ہوئی بلکہ وہ کافی عرصے سے اس کا شکار ہیں، عرفان کی جگہ پر کرنا مشکل کام ہے تاہم ٹیم میں اس خلا سے نمٹنے کی بھرپور تیاری کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شکست سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا لیکن کئی بولرز کھونے کے باوجود بھی پاکستان فتح کے راستے گامزن ہوگیا، قومی ٹیم میں وہاب ریاض اور راحت علی بھی بہترین باؤلنگ کررہے ہیں اور بالخصوص وہاب ریاض نے اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے نبھایا اس لیے عرفان کے نہ ہونے پر بھی ٹیم میں جیتنے کی مکمل صلاحیت ہے۔

وقاریونس نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے، اگرفاسٹ باولرزنے گزشتہ میچزکی طرح اچھی باولنگ کی توآسٹریلوی بیٹسمینوں کوقابوکرنے میں کرلیں گے۔وقاریونس نے کہا کہ بوم بوم شاہد آفریدی پرایک اچھی اننگزقرض ہے، اللہ کر ے کہ وہ آسٹریلیا کیخلاف کوارٹرفائنل میں قرض اتاردیں،یاسرشاہ کومیدان میں اتارنے کا فیصلہ وکٹ دیکھ کرکریں گے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ ایڈیلیڈ کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگارہے، لیکن اس سے فاسٹ باولرزکوبھی مدد مل سکتی ہے، وقارنے کہا کہ انہیں اپنے باولرزپرپورا بھروسہ ہے، عرفان کی عدم موجودگی میں بھی باولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے۔

متعلقہ عنوان :