محمد عرفان کا متبادل کھلاڑی کون ہوگا؟، پی سی بی کو نئی مشکل میں ڈال دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 11:21

محمد عرفان کا متبادل کھلاڑی کون ہوگا؟، پی سی بی کو نئی مشکل میں ڈال ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان کی انجری کے بعد متبادل کھلاڑی کے انتخاب نے پی سی بی کو نئی مشکل میں ڈال دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اب بھی جنید خان کو آسٹریلیا بلوانا چاہتی ہے،،پی سی بی میڈیکل پینل ذرائع کے مطابق جنید خان میچ فٹ نہیں، اور وہ گزشتہ پانچ ماہ سے انٹرنیشنل کرکٹ سے دور ہیں،، جنید خان کے بعد پی سی بی کے پاس دوسری آپشن جادوئی اسپنر سعید اجمل ہیں،،، اور وہ بھی مشکوک باولنگ ایکشن کی وجہ سے کافی عرصے سے کرکٹ نہیں کھیل رہے،، فاسٹ باولر بلاول بھٹی کی بھی آپشن پی سی بی کے پاس موجود ہے، تاہم ٹیم مینجمنٹ بلاول کو نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد واپس بھجوا چکی ہے،، ان تینوں کھلاڑیوں کے علاوہ سہیل تنویر اور ذوالفقار بابر کی آپشن بھی کھلی ہے،، تاہم متبادل کھلاڑی کا حتمی فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کریگی۔

متعلقہ عنوان :