ورلڈ کپ، پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر 1992 ء کی یاد تازہ کرسکتا ہے

جمعرات 19 مارچ 2015 11:21

ورلڈ کپ، پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر 1992 ء کی یاد تازہ کرسکتا ہے

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان آسٹریلیا کو ہراکر انیس سو بانوے عالمی کپ کی یاد پھر سے تازہ کرسکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی گاڑی انیس سو بانوے عالمی کپ کے ٹریک پر چل پڑی ہے، گرین شرٹس نے ایک اسٹیشن کراس کرلیا ہے، قومی ٹیم کی سواری اب ناک آوٴٹ زون میں داخل ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

انیس سو بانوے میں بھی پاکستانی ابتدائی میچ ہارنے کے بعد جیت کی راہ پر گامزن ہوا تھا، پاکستان نے ورلڈ چیمپئن بننے کے لئے راہ کی تمام رکاوٹیں ہٹادیں تھیں، پاکستان سے میچ آسٹریلیا کے پرانے زخم پھرسے تازہ کردے گا۔

پرتھ میں شاہینوں نے اڑتالیس رنز سے میدان مارا تھا، عامر سہیل، رمیز راجہ اور جاوید میانداد نے بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی دکھائی تھی۔ بولنگ میں وسیم، عاقب، عمران خان اور مشتاق احمد نے کمال کردیا تھا۔ اس بار بھی بولنگ چل پڑی ہے۔انیس سو بانوے کے ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم نے آسٹریلیا کی فیورٹ ٹیم کو ناکوں چنے چبوادیئے تھے، اسی طرح اب بیٹنگ میں سرفراز، احمد شہزاد، مصباح اور عمر اکمل تاریخ دہرا کر ٹیم کی گاڑی سیمی فائنل کے پلیٹ فارم پر پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :