کراچی : صولت مرزا کے الزامات کا جواب گورنر سندھ کو خود دینا چاہئیے، رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن

جمعرات 19 مارچ 2015 13:18

کراچی : صولت مرزا کے الزامات کا جواب گورنر سندھ کو خود دینا چاہئیے، ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے کبھی بھی کسی قیدی کو سہولیات فراہم نہیں کیں، انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنر راج کا امکان نہیں ہے ، پاکستان کی تمام جیلوں میں یہ شکایت کی جاتی ہے کہ جیل کا لوئر سٹاف کچھ رقم کے عوض قیدیوں کے سہولیات فراہم کرتا ہے جس میں فون، لیپ ٹاپ اور باہر کا کھانا شامل ہے، صولت مرزا کے ویڈیو بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ گورنر سندھ کو صولت مرزا کے الزامات پر خود جواب دینا چاہئیے.

ایم کیو ایم جب حکومت میں تھی تب بھی آپریشن کیا گیا تھا پیپلز پارٹی دور میں بھی دو جیلوں میں آپریشن کیا گیا اگر ہم قیدیوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہوتے تو کبھی کراچی جیل سے منتقل نہ کیا جاتا سندھ حکومت نے کبھی جرائم پیشہ افراد کو رعایت نہیں دی گئی جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے پولیس اور رینجرز کو صوبے میں کاروائی کے لیے فری ہینڈ دیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی سندھ حکومت میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی قیادت کی جانب ہی سے کیا جائے گا.