ہالی ووڈ فلم ”دی گن مین“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:29

ہالی ووڈ فلم ”دی گن مین“ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ایکشن اور تھرل سے بھرپورفلم ”دی گن مین“ کل 20 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی -گزشتہ دنوں فلم کا لاس اینجلس میں پریمیر ہوا، جس میں فلمی ستاروں کی کہکشاں نے رنگ بکھیردیئے۔

(جاری ہے)

”دی گن مین“ کی کہانی اسپیشل فورسز کے سابق فوجی اور ملٹری کانٹریکٹر جم ٹیریئر کی زندگی پر مبنی ہے۔ دی گن مین بھی ہر تھرلر فلم کی طرح ایکشن اور دھماکوں سے بھرپور ہے۔ اکیڈمی ایوارڈ ونر اداکار شون پین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں وہ سب کچھ ہے جس سے لوگ روز مرہ زندگی میں نبرد آزما ہوتے ہیں۔ ”دی گن مین“ میں جیویئر بریڈیم اور ایڈریس ایلبا بھی فن کے جوہ ردکھا رہے ہیں، فلم 20 مارچ سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :