ٹی وی ڈراموں میں لڑکیوں کا رول بہت مشکل ہوتا ہے‘فیصل قریشی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:40

ٹی وی ڈراموں میں لڑکیوں کا رول بہت مشکل ہوتا ہے‘فیصل قریشی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ ٹی وی ڈراموں میں لڑکیوں کا رول بہت مشکل ہوتا ہے مگر میں یہ رول کرنے میں سو فیصد کامیاب ہو جاتا ہوں‘ اب تک درجنوں ڈراموں میں کام کیا ہے اور ہر ڈرامہ کامیاب رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ مجھے اکثر ٹی وی ڈراموں میں لڑکی کے رول کیلئے کہا جاتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مرد کیلئے لڑکی کا رول کرنا مشکل ہوتا ہے مگر میں یہ رول کرنے میں ہمیشہ کامیاب ہو جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کا بھارت پہلے مقابلہ کرسکا ہے اور نہ ہی یہ آئندہ کر سکے گا کیونکہ ٹی وی ڈراموں کے حوالے سے پاکستان جیسا ٹیلنٹ کہیں موجود نہیں ہے۔