پشاور: اسٹیٹ بینک نے بیس روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا،

جمعرات 19 مارچ 2015 13:42

پشاور:  اسٹیٹ بینک نے بیس روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا،

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پشاور کے تاریخی اسلامیہ کالج کے قیام کی صدسالہ تقریبات کو یادگار بنانے کے حوالے سے بیس روپے مالیت کا سکہ جاری کیا گیا ہے۔تاہم عام طور پر پاکستانی سکوں پر نقش ہلال اور ستارہ جو کہ قومی پرچم کی بنیادی خصوصیت ہے، اس نئے سکہ پر موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بجائے سکے کے ایک رُخ پر اسلامیہ کالج کی عمارت کی تصویر کندہ ہے، جبکہ دوسرے رُخ پر ’عظمت کے 100 برس‘ تحریر ہے۔

اس سکے کا وزن 12گرام ہے اور اسے 75 فیصد تانبے اور 25 فیصد نکل سے تیار کیاگیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے ایک اہلکار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئےبتایا کہ یادگاری سکوں کی ڈیزائننگ بنیادی طور پر ملک میں سکے اور فوجی میڈل تیار کرنے کے واحد ادارہ پاکستان ٹکسال کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :