سنڈریلا نے باکس آفس پر ملفیشنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 13:44

سنڈریلا نے باکس آفس پر ملفیشنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ڈزنی کی نئی فلم ''سنڈریلا'' نے باکس آفس کامیابیوں میں فلم ''ملفیشنٹ'' کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انجیلینا جولی کی فلم ''ملفیشنٹ'' ''سنڈریلا'' سے قبل ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کی سب سے کامیاب اور زیادہ بزنس کرنے والی فلم کا ریکارڈ قائم کرچکی ہے تاہم سنڈریلا نے امریکن باکس آفس پر اپنی اوپننگ میں 70.1 ملین ڈالر کا بزنس کر کے ملفشنٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

فلم کی مرکزی کاسٹ میں للی جیمز اور کیٹ بلانچے شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فلم نے تین دن میں بیرون ملک62.4 ملین ڈالر کا بزنس کیا ہے جبکہ گلوبل باکس آفس پر یہ فلم132.5 ملین ڈالر کما چکی ہے۔