سلمان خان نے کرکٹ اور والی بال کا میچ کرا دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 13:44

سلمان خان نے کرکٹ اور والی بال کا میچ کرا دیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اداکار سلمان خان نے فلم کے عملے کو سوائن فلو کے خوف سے باہر نکالنے کیلئے کرکٹ اور والی بال کا میچ کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق سلمان خان کسی ڈرے ہوئے انسان کو خوش کرنے کا فن جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

راجکوٹ میں اداکارہ سونم کپور کے سوائن فلو میں مبتلا ہونے کے بعد فلم کے تمام عملے کے دلوں میں ایک ڈر سا بیٹھ گیا ہے اور وہ کھل کر کام کرنے سے بھی گریزاں نظر آرہے تھے۔ سلمان خان نے صورتحال کو محسوس کرتے ہوئے ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے شوٹنگ کو بریک دے کر دوستانہ کرکٹ اور والی بال میچز کرانے کی ٹھان لی۔ فلم کے عملے کو دو ٹیموں میں تقسیم کرنے کے بعد میچز کھیلنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس سے ماحول بے حد خوشگوار اور ہلکا پھلکا ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :