عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاون کیس پر کیا چاہتی ہے رانا ثنا ، اللہ نے بتا دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 13:50

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء): سابق وزیر قانون رانا ثنا ء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی تحریک کو آئین اور قانون کے مطابق انصاف مانگنا چاہئیے.

(جاری ہے)

میڈیا سے باات کرتے ہوئے راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عوامی تحریک نے پورے ملک کو ملزم بنا کر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ایف آئی آر درج کروائی ہے لیکن اب کچھ بھی ہو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے لیے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی تفتیش مکمل کرے گی، انہوں نے پاکستان عوامی تحریک پر یہ الزام عائد کیا کہ عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہیں سیاست چاہتی ہے.