پاکستان کیخلاف میچ ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے ،مائیکل کلارک

جمعرات 19 مارچ 2015 14:02

پاکستان کیخلاف میچ ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے ،مائیکل کلارک

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو پاکستان کے خلاف میچ کو ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے۔کلارک امید کر رہے ہیں کہ ناک آوٴٹ میچ میں مصباح الحق الیون انہیں 'سخت چیلنج' دیں گے۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آسٹریلیا میں کھیلے گئے آخری دس میچوں میں پاکستان کو نو میں شکست کا سامنا رہا، تاہم کلارک اس ریکارڈ کو اہمیت دینے کیلئے تیار نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں کلارک نے کہا ان کے خیال میں پاکستان کو کافی عرصے سے بڑی ٹیم نہیں سمجھا جا رہا۔'ان کے پاس بہت ٹیلنٹ ہے۔ ان کا اٹیک بہت اچھا ہے اور ان کی ٹیم تجربہ اور نوجوان کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے۔'کلارک کا مزید کہنا تھا کہ یہ میچ ان کیلئے ایک مشکل چیلنج ہو گا اور ان کے خیال میں آسٹریلیا کو جیتنے کیلئے اپنی بہترین پرفارمنس دکھانا ہو گی۔

(جاری ہے)

'ہم اس میچ کو ورلڈ کپ کا فائنل سمجھ کر کھیلیں گے'۔'اگر آپ ہار گئے تو باقی ٹورنامنٹ باہر بیٹھ کر دیکھیں گے، لہذا ہماری پوری توجہ صرف اس بات پر مرکوز ہے کہ ہم فاتح بن کر ابھریں'۔کلارک نے پول میچوں کو ماضی کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا 'جب آپ کل میدان میں اتریں گے تو وہ ایک نیا دن ہو گا۔ ہمیں زیرو سے اپنی بیٹنگ اور باوٴلنگ شروع کرنا ہو گی'۔

'اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے پول میچوں میں کتنا اچھا پرفارم کیا یا پھر آپ کے مستقبل کے کیا منصوبے ہیں'۔ 'ساری بات سو فیصد متوجہ ہونے اور تیاری کی ہے'۔آسٹریلیا کے کپتان ایڈیلیڈ اوول میں ایسی پچ کی امید کر رہے ہیں جو دونوں ٹیموں کے تیز باوٴلرز کے لیے مدد گار ہو گی۔'میرے خیال میں یہ پچ پچھلے کئی سالوں میں تیز ہو گئی ہے۔ گراوٴنڈ عملے نے یہاں ہمیشہ اچھا کام کیا'۔

'ایڈیلیڈ اوول ایک خوبصورت میدان ہے اور ہم یہاں کل ایک اچھی وکٹ دیکھیں گے'۔کلارک کے خیال میں فاسٹ باوٴلرز اس میچ میں بہت اہم کردار ادا کریں گے، بالخصوص اس صورت میں اگر پچ پر موجودہ ہلکی گھاس برقرار رکھی گئی۔'دونوں ٹیموں کے پاس اچھے تیز باوٴلرز ہیں اور ہمارے بلے بازوں کو اچھا کھیلنا یقینی بنانا ہو گا'۔'میرے خیال میں آْپ کل یقیناً ایک اچھا اور تفریحی مقابلہ دیکھیں گے

متعلقہ عنوان :