کواٹر فائنل جارحانہ اور مثبت کھیل کے ساتھ جیتنے کی کوشش کرینگے ، احمد شہزاد

جمعرات 19 مارچ 2015 14:04

کواٹر فائنل جارحانہ اور مثبت کھیل کے ساتھ جیتنے کی کوشش کرینگے ، احمد ..

ایڈیلیڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپپنگ بلے باز احمد شہزاد نے کہا ہے کہ آسٹریلیا ورلڈ کپ کیلئے فیورٹ ہے مگر ہم نے پہلے بھی اس ہارٹ فیورٹ کو شکست دی ہے اور اب بھی اپنے جارحانہ اور مثبت کھیل کے ساتھ اس کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرینگے انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کوارٹر فائنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور کینگروز کے خلاف کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی باؤلنگ مضبوط ہے، کوارٹر فائنل جیتنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کھیل کے ساتھ سرتوڑ کوشش کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ناک آؤٹ میچ میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں، جو اچھا کھیل پیش کرے گا فتح اسے نصیب ہوگی۔

متعلقہ عنوان :