(ن) لیگ کی قیادت بیان بازی کرنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی بہتر بنائے ‘ عابد حسین صدیقی

جمعرات 19 مارچ 2015 14:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بیان بازی کرنے کی بجائے حکومت کی کارکردگی بہتر بنائے ،موجودہ حکمران لوگوں کے جان ومال اور آبرو کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اور دہشتگردی کے پے درپے واقعات سے پوری قوم خوفزدہ ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا حکومت دہشت گردی پر قابوپانے میں ناکام ہو گی ہے نیشنل ایکشن پلان کی حیثیت محض ایک دستاویز سے زیادہ نہیں، دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکمرانوں کو زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی اقدامات اٹھانا ہونگے سانحہ یوحنا آباد کے بعد پولیس کی موجودگی میں دہشت گردوں کاساتھی ہونے کے شبہ میں دونوجوانوں کو زندہ جلانے کا دلخراش واقعہ ریاست کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے۔