برطانیہ میں زیر گردش 5 پاؤنڈ کا جعلی نوٹ۔ سازش یا مذاق

جمعرات 19 مارچ 2015 14:24

برطانیہ میں زیر گردش 5 پاؤنڈ کا  جعلی نوٹ۔ سازش یا مذاق

برطانیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ2015ء) برطانیہ میں زیرگردش 5 پاونڈ کا ایک جعلی ایسا پایا گیا ہے جس پر ملکہ کی بجائے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی تصویر ہے۔ 24 سالہ نوجوان آنٹ نے اسے اپنی جیب میں پایا تو اس کی تصویر فیس بک پر اپ لوڈ کر دی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات وہ مانچسٹر کی کسی بار میں تھا ہو سکتا ہے کہ وہاں پر کسی نے اسے یقایا پیسے دیتے ہوئے یہ نوٹ تھما دیا ہو۔

(جاری ہے)

نوجوان نے نوٹ لے کر جیب میں رکھ لیا۔ صبح جب اس نے دیکھا تو نوٹ پر ملکہ کی بجائے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کی فوٹو تھی۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کسی نے اس کے ساتھ مذاق کیا ہو۔ آنٹ اس نوٹ کو ای بے پر فروخت کر رہاہے۔ آنٹ کا کہنا ہے کہ حاصل ہونے والی رقم میں سے آدھی فلاحی کاموں میں خرچ کرے گا۔ ای بے پر اب تک اس نوٹ پر 15 بولیاں لگ گئی ہیں۔اس نوٹ کے لیے زیادہ سے زیادہ 39 پاؤنڈ کی رقم کی پیشکش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :