اپنی اہمیت جتانے کے لیے بولے جانے والے 10 جھوٹ

جمعرات 19 مارچ 2015 14:24

اپنی اہمیت جتانے کے لیے بولے جانے والے 10 جھوٹ

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ2015ء)آدھے سے زیادہ برطانوی افراد نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے مخاطب کو متاثر کرنے کے لیے جھوٹ بولے ہیں۔15 فیصد جھوٹوں کا جھوٹ تو فوراً پکڑا گیا۔ جبکہ 71 فیصد برطانویوں نے کہا کہ انہوں نے متاثر کرنے کے لیے دوبارہ بھی جھوٹ بولے۔

(جاری ہے)

ذیل میں ہم 10 عمومی جھوٹ لکھ رہے ہیں جو برطانوی اپنے مخاطب کو متاثر کرنے کے لیےبولتے ہیں۔ 1.

سکائی ڈائیونگ کرنے سے متعلق 2. کسی مشہور فلمی شخصیت سے ملاقات 3. میوزک کنسرٹ میں شریک ہوا 4. بنگی جمپ کیا (پلاسٹک کے رسے سے بندھ کر جمپ لگانا) 5. گرفتار وہ گیا تھا، کچھ عرصہ جیل میں گذارا 6. سکول یا یونیورسٹی کے رزلٹ کے بارے میں 7. چیریٹی یا فنڈ ریزنگ کے بارے میں 8. کھیلوں کے بہت بڑے مقابلے میں شرکت 9. کسی سفر کے حوالے سے 10. فوج میں کام کیا