انڈسٹریز کو صرف2دن گیس کی فراہمی کا شیڈول صنعتوں کو بحران میں مبتلا کردے گی‘ ظہیر بھٹہ

جمعرات 19 مارچ 2015 14:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے سوئی نادرن گیس کی جانب سے صنعتوں کے لئے گیس سپلائی کے نئے شیڈول جس کے مطابق جنرل انڈسٹری کو ہفتہ میں دو دن گیس دی جائے گی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صنعتوں کیلئے گیس کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز کو صرف 2دن گیس کی فراہمی کا شیڈول گیس سے چلنے والی صنعتوں کو بحران میں مبتلا کردے گا ۔

گیس سے چلنے والی انڈسٹریز میں ہفتے میں صرف 2 دن کام اور 5یوم گیس کی سپلائی کی بندش کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہونے سے مزدور بے روزگاری اور صنعتکار پریشانی کا شکار ہونگے کیونکہ صر ف دو دن گیس کی سپلائی کے باعث انڈسٹریز اپنی پیداواری صلاحیت کے مطابق کام نہیں کرسکیں گی نہ ہی وہ کمٹمنٹ کے مطابق اپنا مال تیار کرسکیں گی جس سے انہیں مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خالد افضل شیخ سینئر وائس چیئرمین ،نعمان حسین وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہا کہ گیس کی عدم فراہمی کے باعث پہلے ہی انڈسٹریز 4ماہ سے بندتھیں اب صرف2دن گیس کی فراہمی انہیں بحران سے دوچار کردے گی انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ وہ صنعتکاروں کی مشکلات کے باعث انڈسٹریز کو مسلسل گیس کی فراہمی کیلئے خصوصی اقدامات فرمائیں تاکہ صنعتکاریکسوئی سے ملک کی خدمت کا فریضہ سرانجام دے سکیں۔

متعلقہ عنوان :