پاکستانی ٹیم نے ابتک836 آسٹریلیانے 853ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ‘ رپورٹ

جمعرات 19 مارچ 2015 14:31

پاکستانی ٹیم نے ابتک836 آسٹریلیانے 853ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ‘ رپورٹ

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)قومی کرکٹ ٹیم ابتک836ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکی ہے جبکہ آسٹریلیانے 853ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام ٹیموں کے خلاف1973ء سے اب تک836ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے444میچ جیتے،367میچ ،8میچ برابر اور 17 میچ غیرفیصلہ کن رہے پاکستان کی کامیابی کاتناسب54.70فیصدہے۔

(جاری ہے)

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان نے1975ء سے اب تک مجموعی طورپر70میچ کھیلے جن میں سے40میچ جیتے،28میچ ہارے اور2میچ غیرفیصلہ کن رہے۔ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب58.82فیصدہے۔جبکہ آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تمام ٹیموں کے خلاف 1971ء سے اب تک853ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے526میچ جیتے،287میچ ،9میچ برابراور31میچ غیرفیصلہ کن رہے آسٹریلیاکی کامیابی کاتناسب64.53فیصدہے۔ورلڈکپ مقابلوں میںآ سٹریلیا نے1975ء سے اب تک مجموعی طورپر81میچ کھیلے جن میں سے59میچ جیتے،20میچ ہارے،ایک میچ برابراورایک میچ غیرفیصلہ کن رہا۔ورلڈکپ مقابلوں میں آسٹریلیا کی کامیابی کاتناسب74.37فیصدہے۔