الطاف حسین سے احتساب کا عمل شروع ہوچکا ہے ،شیخ رشید

جمعرات 19 مارچ 2015 16:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے الطاف حسین کے بعد ان کا نمبر ہے جنہوں نے نائن زیرو آپریشن کی حمایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ملک کی سیاست میں رواں سال بہت اہم ہے ،تین ماہ میں ملک میں تبدیلی جائے گی ، لاہور میں ہونے والا دھرنا جوڈیشل کمیشن اور این اے 122 کیلئے ہوگا ،نائن زیرو آپریشن کے بعد پاکستان کی سیاست بدل گئی ہے، ایسے لگ رہا ہے کہ فوج پیچھے چھپ کر سب کا احتساب کررہی ہے اور یہ احتساب الطاف حسین سے شروع ہو چکا ہے اور اب ان کی باری ہے جنہوں نے نائن زیرو آپریشن کی حمایت کی ہے ،انہوں نے کہا کہ جس نے بھی گاجریں کھائی ہیں ان کے پیٹ میں بھی درد ہو گا،انہوں نے کہا کہ نواز شریف جتنا اس دفعہ گھٹنے ٹیکے ہیں اتنا پہلے کبھی نہیں دیکھا