سی ٹی او طیب حفیظ چیمہ کا دورہ کے دوران انچارج سیکٹر شادمان اور 3 وارڈنز کو شوکاز
جمعرات 19 مارچ 2015 16:22
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی اور اہم شاہراہوں پر واقع تعلیمی اداروں کے باہر پارکنگ اور ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کنیئرڈ کالج ، لاہور کالج برائے خواتین اور ہوم اکنامکس کالج کے باہر رانگ پارکنگ اور ٹریفک کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر ڈی ایس پی گلبرگ سے وضاحت طلب کر لی جبکہ انچارج سیکٹر شادمان سمیت 3 ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔
طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ شہریوں کی مدد اور ٹریفک کی روانی کیلئے تمام تروسائل برؤے کار لائے جارہے ہیں۔ سی ٹی او نے ٹریفک کے بہاؤ اور اہم سڑکوں پر واقع تعلیمی اداروں کے گردونواح میں پارکنگ اور ٹریفک کا جائزہ لیتے ہوئے ڈیوٹی میں غفلت اور نامناسب انتظامات ہونے پر ڈی ایس پی گلبرگ عارف محمود بٹ سے وضاحت طلب کر لی جبکہ سیکٹر انچارج شادمان اور کنیئرڈ کالج ،لاہور کالج برائے خواتین ،ہوم اکنامکس کے باہررانگ پارکنگ کے خلاف انسدادی کارروائی پر مامور تین ٹریفک وارڈنز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔(جاری ہے)
انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے نرمی پیش آئیں اور ٹریفک قوانین کیخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھیں۔
مزید قومی خبریں
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
لانڈھی خودکش حملہ آوروں سے کیا اسلحہ ملا بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آ گئی
-
کراچی، لانڈھی خود کش حملہ، 2 ویڈیوز منظرِ عام پر آ گئیں
-
بلاول بھٹو زرداری کی کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت
-
لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو چوہدری پرویز الہی کے حامیوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے بینکنگ محتسب پاکستان سراج الدین عزیز کی ملاقات، ادارے کی سالانہ رپورٹ پیش کی
-
موسمی صورتحال کے پیش نظر ملکی غیر ملکی فضائی آپریشن متاثر ، مسافروں کا تحفظ ہماری ترجیح ہے، ترجمان پی آئی اے
-
اسپیکر نے معطل ارکان کی رکنیت بحال کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، شیرافضل مروت
-
وزیردفاع ودفاعی پیداوارسے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل کی ملاقات
-
حکومت اپنی مدت پورے کرے گی ، ہم اس کے ساتھ ہیں ،قمرالزمان کائرہ
-
قومی اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کی کراچی میں غیر ملکیوں پر خودکش حملے کی مذمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.