لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

جمعرات 19 مارچ 2015 16:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاوٴن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی ضمانت کیلئے دائر درخواست پراعتراض عائد کرکے مسترد کردی ۔ جمعہ کو گلوبٹ کی جانب کی جانب سے دائر درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسے اقدام قتل کی دفعات میں باعزت بری کردیا تھا جبکہ اسے معمولی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا سنائی گئی جرم معمولی نوعیت کا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں۔

عدالت انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔گلو بٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جو واپس لے لی گئی موجودہ درخواست کے ساتھ پہلی درخواست کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی لگائی جائے۔

(جاری ہے)

گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف گلو بٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کرررکھی ہے۔

واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی

متعلقہ عنوان :