صولت مرزا کے ایم کیو ایم کی قیادت پر الزامات عوام کے دل کی آواز ہیں‘ الطاف حسین اب تحقیقاتی عمل مکمل ہونے دیں‘ عدلیہ کی آزادی پر کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے ، تحقیقاتی رپورٹ کے بعد ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 17:12

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہاہے کہ صولت مرزا نے جو الزامات لگائے ہیں ، وہ عوام کے دل کی آواز ہیں ، الطاف حسین کو چاہیے کہ اب انکوائری کے عمل کو مکمل ہونے دیں ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی کو شک نہیں ہوناچاہیے ،انکوائری مکمل ہونے دیں جس پر بھی الزام ثابت ہو، اسے گرفتار کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے جے آئی ٹی سانحہ ماڈل ٹان کی تفتیش کا عمل مکمل کرے گی ، عوامی تحریک ایف آئی آر پر انصاف نہیں سیاست چاہتی ہے ۔