بلد یاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہو نگے ‘ پنجاب کے حکمرانوں کی بلدیاتی انتخابات میں مزید رکاوٹیں جمہوریت اور عوامی دشمنی ہو گی‘مک مکاؤ اور ذاتی مفادات کی سیاست کر نیوالوں کو عوام برداشت نہیں کر ینگے ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں

تحر یک انصاف کے مرکزی رہنماء چوہدری محمد سرور کی آئی ایس ایف کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 19 مارچ 2015 17:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بلد یاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف یوم حساب ثابت ہو نگے ‘پنجاب کے حکمرانوں کی بلدیاتی انتخابات میں مزید رکاوٹیں جمہوریت اور عوامی دشمنی ہو گی‘مک مکاؤ اور ذاتی مفادات کی سیاست کر نیوالوں کو عوام برداشت نہیں کر ینگے ‘ہم ملک میں عوام کی حکمرانی کیلئے جد وجہد کر رہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی نوشتہ دیوار ہے ۔

وہ جمعرات کو یہاں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مر کزی صدر فر خ حیبب ‘صوبائی صدر وقاص افتخار بٹ ‘عمیر شوکت ‘حما د اعوان ’طلحہ ہاشمی اور گلر یز اقبال سمیت دیگر ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن و سا بق گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکمران جمہو ریت کے نعرے تو لگاتے ہیں مگر ان کا رویہ اور اقدامات غیر جمہو ری اور آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتے ہیں جسکی وجہ سے حکمران جب سے اقتدار میں آئے ہیں بلدیاتی انتخابات کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کا منشور عوامی امنگوں کے مطابق ہو گا اور تحر یک انصاف کے منتخب عوامی نمائندے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل کر نے کیلئے دن رات کام کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کی طر ح پنجاب کے عوام بھی عمران خان کے ساتھ ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف کی کا میابی یقینی ہے اور جو لوگ کئی سالوں سے ملکی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں عوام بلدیاتی انتخابات میں عوام دشمن پا لیساں اور سوچ رکھنے والوں کونشان عبرت بنادیں گے ۔