ہارس اینڈ کیٹل شو کے ذریعے قومی یکجہتی او ربھائی چارے کی فضا کوفروغ دیا گیا‘ محمد شہبازشریف
جمعرات 19 مارچ 2015 17:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنایا اور ہارس اینڈ کیٹل شوکے ذریعے پاکستان کی قومی ثقافت کے دلفریب رنگ خوبصورت انداز میں اجاگر کئے گئے،قومی میلہ اسپاں و مویشیاں کے ذریعے قومی یکجہتی او ربھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا گیا، بلاشبہ آج معاشرے میں یکجہتی، بھائی چارے اور اخوت کی فضا کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے ، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے دن رات محنت کر کے شو کو کامیاب بنایا جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے یہ بات ہارس اینڈ کیٹل شو کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کے اعزاز میں ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین کوہارس اینڈ کیٹل شوکے دوران شاندار انتظامات کرنے پر شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے کامیاب انعقاد کے ذریعے حکومت پنجاب نے عوام کو بہترین تفریح فراہم کی -ہارس اینڈ کیٹل شو میں عوام نے بھی غیر معمولی دلچسپی کا اظہار کیا - قومی میلہ اسپاں ومویشیاں میں عوام کی بھرپور شمولیت لائق تحسین ہے-میلے کے ذریعے نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کی ثقافت کے تمام رنگ نظر آئے-انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے میلہ مویشیاں کی تجدید کے ساتھ صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو بھی فروغ دیا ہے اور مستقبل میں بھی ایسی تفریحی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی-انتہاپسندی کے رجحانات کے خاتمے کیلئے ایسی صحت مندانہ اور مثبت سرگرمیوں کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔
ڈی جی پنجاب رینجرز میجر جنرل خان طاہر جاوید خان ،ایم این اے پرویز ملک ، ایم پی اے میاں مرغوب احمد ، چیف سیکرٹری، انسپکٹرجنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، متعلقہ محکموں و اداروں کے اعلیٰ حکام اورانتظامی افسران نے تقریب میں شرکت کی ۔مزید اہم خبریں
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.