وزیراعلیٰ پنجاب کی (ن) لیگ پشاور کے ضلعی رہنما حاجی سردار خان محمد کے قتل کی مذمت

جمعرات 19 مارچ 2015 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے یکہ توت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) پشاور کے ضلعی رہنما حاجی سردار خان محمد کے قتل کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حاجی سردار خان محمد کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔