وزیراعلیٰ کا حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی 10سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان کے تشدد کی خبر کا نوٹس

جمعرات 19 مارچ 2015 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے حافظ آباد سے تعلق رکھنے والی 10سالہ گھریلو ملازمہ پر مالکان کے تشدد کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ گھریلو ملازمہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔