اقوام متحدہ نے پاکستان میں پھانسی کی سزاء پر پابندی دوبارہ بحال کرنے کی سفارش کردی۔

جمعرات 19 مارچ 2015 17:34

اقوام متحدہ نے پاکستان میں پھانسی کی سزاء پر پابندی دوبارہ بحال کرنے ..

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : سانحہ پشاور کے بعد ملک میں پھانسی کی سزا پر عائد پابندی ختم کرنے کے بعد کئی مجرمان کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔ پھانسی کی سزا کی بحالی کو لے کر انسانی حقو ق کی کئی تنظیمیں متواتر تحفظات کا اظہار کرتی آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں اب اقوام متحدہ نے پاکستان میں پھانسی کی سزا پر پابندی دوبارہ بحال کرنے کیلئے سفارش کردی ہے۔ اقوام متحدہ نے موَقف اختیار کیا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق 8 ہزار افراد کو پھانسی ہونی ہےجن میں کئی کم عمر افراد بھی ہیں جن کے کیس دہشتگردی کے زمرے میں نہیں آتے ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے پاکستان سے فی الفور پھانسی کی سزا پر پابندی بحال کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :