محکمہ ایجوکیشن کے147پرائمری،مڈل اور ہا ئی سکولز کو چلا نے کیلئے کےئر فا ؤنڈیشن کے حوالے کر دیا

جمعرات 19 مارچ 2015 18:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) ضلعی انتظامیہ لاہور کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے محکمہ ایجوکیشن کے147پرائمری،مڈل اور ہا ئی سکولز کو چلا نے کے لیے کےئر فا ؤنڈیشن کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایک تقریب ٹا ؤن ہال میں منعقد ہوئی جس میں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان،چےئر مین کےئر فا ؤنڈیشن مس سیمہ عزیز،ڈی او (سی) صاحبزادی وسیمہ عمر،محکمہ ایجوکیشن کے افسران اور کےئر فاؤنڈیشن کے نما ئندگان نے شرکت کی۔

ڈی سی او لاہور اور چےئر مین کےئر فا ؤنڈیشن نے ایم او یو پر دستخط بھی کیے ۔ ایم او یو کے مطابق کےئر فا ؤنڈیشن15سال کے عرصہ کے لیے لاہور کے مختلف علا قوں میں قائم پرائمری،مڈل اور ہائی سکولز کو چلائے گی۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے کہا کہ لاہور شہر کا تعلیمی معیار بہتر بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں تا کہ بچوں کو بہتر معیار تعلیم میسّر آسکے۔