صولت مرزا کے بیان کے بعد ملک بھر میں ایم کیو ایم کی قیادت اور اس جماعت کا مستقبل موضوع بحث بن گیا

جمعرات 19 مارچ 2015 19:07

صولت مرزا کے بیان کے بعد ملک بھر میں ایم کیو ایم کی قیادت اور اس جماعت ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) کے ای ایس سی کے ایم ڈی ملک شاہد حامد سمیت تہرے قتل کیس میں سزائے موت پانیوالے صولت مرزا کے بیان کے بعد ملک بھر میں ایم کیو ایم کی قیادت اور اس جماعت کا مستقبل موضوع بحث ہے ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کے ڈیتھ سیل سے سامنے آنے والے آخری ویڈیو پیغام جس میں کہا گیا تھاکہ شاہد حامد اور عظیم طارق کو الطاف حسین کے حکم پر مارا جبکہ ہدایات بابر غوری کے ذریعے ملتی تھیں نے تہلکہ مچا رکھا ہے ۔سیاسی اور عوامی حلقوں میں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت اور اس جماعت کے مستقبل کے حوالے سے بحث کی جارہی ہے اور اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :