پنجاب یونیورسٹی،67ویں انٹر کالجیٹ اتھلیٹکس چمپئن شپ برائے خواتین اختتام پذیرپنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے ٹیم ٹرافی جیت لی

جمعرات 19 مارچ 2015 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام خواتین کی 67ویں دو روزہ انٹر کالجیٹ چمپئن شپ2014-15ء میں ٹیم ٹرافی پنجاب یونیورسٹی ٹیچنگ ڈیپارٹمنٹ نے جیت لی جبکہ شعبہ نفسیات کی طالبہ آمنہ سراج نے بہترین اتھلیٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پنجاب سٹیڈیم میں منعقدہ اختتامی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اکنامکس اینڈ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد احسان ملک، قائم مقام ڈائریکٹر سپورٹس شمسہ ہاشمی، پنجاب یونیورسٹی کانسٹیٹیوٹس کالجز کے علاوہ لاہور، گجرانوالا، فیصل آباد، شرق پور شریف، اکاڑہ سمیت پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ تیس کالجز کے اساتذہ ، آفیشلز اور خواتین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر احسان ملک نے کہا کہ دیگر شعبہ جات کی طرح سپورٹس میں خواتین کی شرکت سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک میں خواتین کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہے۔ بعد ازاں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔چمپئن شپ میں شبلی کالج فیصل آباد نے دوسری اور گورنمنٹ کالج ماڈل ٹاؤن گوجرانوالا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :