Live Updates

پنجاب حکومت کا پر تشدد احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ،

وزیر اعلی شہباز شریف کو بھیجی گئی سمری منظور کر لی گئی ،متعلقہ کمپنی کو گاڑیوں کی جلد از جلد فراہمی یقینی بنانے کی درخواست

جمعرات 19 مارچ 2015 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت نے پر تشدد احتجاجی مظاہروں سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سانحہ یوحنا آباد کے بعد پولیس نے مستقبل میں اس طرح کے پر تشدد مظاہروں سے نمٹنے کیلئے تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کیلئے فنڈز کی فراہمی کی درخواست وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کی تھی جسکی منظور ی دیدی گئی ہے ۔

مطلوبہ رقم جاری ہوتے ہی تین واٹر کینن اور بیس بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ حکومت نے واٹر کینن اور بکتر بند گاڑیوں کے لئے ٹینڈر بھی جاری کر دیئے ہیں۔ متعلقہ کمپنی کو کہا گیا ہے کہ جلد از جلد گاڑیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔ اس وقت پنجاب حکومت کے پاس ایک واٹر کینن اور تین بکتر بند گاڑیاں ہیں ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :