میں نے استعفا دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، گورنرسندھ

جمعرات 19 مارچ 2015 21:48

میں نے استعفا دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، گورنرسندھ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے سے متعلق فیصلے کی تردید کردی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، نہ دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مختلف ٹی وی چینلز پر میرے استعفیٰ دینے کے فیصلے سے متعلق خبر چل رہی ہے، میں نے استعفا دینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔