پشاور، مسٹر پاکستان تن سازی مقابلے کل ہوں گے، خیبر پختونخوا کے چار کھلاڑی شرکت کریں گے

جمعرات 19 مارچ 2015 22:44

پشاور، مسٹر پاکستان تن سازی مقابلے کل ہوں گے، خیبر پختونخوا کے چار ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) مسٹر پاکستان تن سازی کے مقابلے 21 مارچ کو منعقد ہونگے جس میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی شرکت کریں گے۔ جس کے فاتح کھلاڑی جون میں منعقدہ امریکہ میں مسٹر یونیورسل مسل مینیا مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے ۔ ان خیا لات کا اظہار خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی سفیان ابراہیم اور سیکرٹری جنرل حاجی ہدایت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 21 مارچ سے لاہور میں منعقدہ مسٹر پاکستان مسل مینیا مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے چار کھلاڑی جن میں کشور علی ، بابر جمیل ، قاری عالمزیب اور شہاب شامل ہیں صوبے کی نمائندگی کرینگے مقابلے 21 اور بائیس مارچ کو منعقد ہونگے جس میں دو فاتح کھلاڑیوں کو مسٹر یونیورسل مسل مینیا مقابلوں میں امریکہ بھیجاجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ان مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے دونوں تن ساز کامیابی حاصل کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں باڈی بلڈنگ کھیل عروج پر ہے صوبائی ایسوسی ایشن باڈی بلڈنگ کھیل کے فروغ میں اہم رول ادا کررہی ہے اور اپنی مدد آپ کے تحت متعدد مقابلوں کا شاندار انعقاد کیاگیا ایک سوال کے جواب میں حاجی ہدایت نے بتایا کہ صوبائی ایسوسی ایشن نے گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا باڈی بلڈنگ مقابلوں میں موٹر سائیکل دیئے جبکہ آئندہ سال ان کی کوشش ہوگی کہ وہ فاتح کھلاڑی کو موٹر کار دیں ۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی ایسویس ایشن تمام کلبز کو ساتھ لیکر چلی گی اور کسی بھی کلب یا کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیگی ۔ انہوں نے کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے مناسبت سے صوبائی باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن انٹر کلبز کے مقابلے بھی منعقد کرائیں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :