متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا تنگ، وزارت داخلہ کا متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنماؤں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 23:28

متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا تنگ، وزارت داخلہ کا متحدہ قومی موومنٹ ..

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) متحدہ قومی موومنٹ کے گرد گھیرا تنگ وزارت داخلہ کا متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنماؤں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ ۔ ابتدائی طور پر ایم کیو ایم کے آٹھ رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن صولت مرزا کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنماؤں کیخلاف دیئے گئے بیانات کے تناظر میں محکمہ داخلہ کی جانب سے متحدہ قومی موومنٹ کے آٹھ رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ابتدائی طور پر متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی ، واسع جلیل ، طاہر مشہدی ، سیف عباسی ، بابر غوری ، وسیم اختر ، حیدر عباس رضوی ، عامر خان ، فیصل سبزواری کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم ابھی اس حوالے سے نوٹیفکیشن نہیں جاری کیا گیا ہے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کے حوالے سے تمام معاملات طے ہوگئے ہیں اور وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن کے بعد جلد عملدرآمد شروع ہوجائے گا اور اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا امکان ہے ۔