تھر پارکر میں یکم دسمبر 2013سے اب تک قحط سے 749ہلاکتیں،

466بچے ،143خواتین اور 140مردشامل

جمعرات 19 مارچ 2015 23:36

تھر پارکر میں یکم دسمبر 2013سے اب تک قحط سے 749ہلاکتیں،

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) سندھ کے ضلع تھر پارکر میں یکم دسمبر 2013سے اب تک قحط سے 749ہلاکتیں ہوئی چکی ہیں جن میں 466بچے ،143خواتین اور 140مردشامل ہیں جبکہ خشک سالی سے مجموعی طور پر 2لاکھ 59ہزار 946 خاندان متاثر ہوئے،سب سے زیادہ متاثر ہونے والا تعلقہ چھاچروتھا جہاں خشک سالی نے 45ہزار 586 خاندانوں کو متاثر کیاجبکہ 3ہزار 814 مویشی بھی قحط سالی کی نظرہوئے،ڈپٹی کمشنر تھر پارکر کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ زیر تبصرہ مدت کے 5دوران لاکھ 15ہزار 777 افراد کوعلاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی گئیں جن میں 1لاکھ 56ہزار 600 بچے،ایک لاکھ چھیاسی ہزار 434 خواتین اور 1لاکھ 73ہزار 337 مردشامل ہیں جبکہ 48لاکھ 54ہزار 640 مویشیوں کوادویات اورویکسین لگائی گئی ،ضلع تھرمیں مارچ 2014سے اب تک گندم کے 7لاکھ 49ہزار 59 تھیلے تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ 8دسمبر 2014 سے اب تک 60ہزار 9سو 40 کمبل ،28ہزار 8سو 4مچھردانیاں اور61ہزار 6سو 36 کھجورکے 2کلوکے پیکٹ تقسیم کئے جاچکے ہیں

متعلقہ عنوان :