علیم ڈار ، ایان گولڈ کا روہت شرما کو آوٴٹ نہ دینے کا فیصلہ، بنگلہ دیش بھڑک اُٹھا، آئی سی سی میں جانے کا اعلان

جمعرات 19 مارچ 2015 23:41

علیم ڈار ، ایان گولڈ کا روہت شرما کو آوٴٹ نہ دینے کا فیصلہ، بنگلہ دیش ..

میلبورن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارتی کھلاڑی روہت شرما کی ہک شاٹ کو نو بال قرار دیئے جانے کے فیصلے کیخلاف آئی سی سی میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، امپائر کے اس فیصلے کے بنگلہ دیش میں ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے جبکہ معمول کے برخلاف آئی سی سی کے صدر مصطفی کمال نے بھی اس فیصلے کیخلاف ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ ایمپائر ایک مخصوص ایجنڈا لے کر میدان میں آئے تھے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کے دوران 40ویں اوور میں روبیل حسین کی فل ٹاس بال پر روہت سرما کیچ آوٴٹ ہوئے تھے جسے میدان میں موجود ایمپائرز علیم ڈار اور ایان گولڈ نے باہمی تبادلہ خیال کے بعد نو بال قرار دیا جبکہ ٹی وی پر ری پلے سے ظاہر ہو رہا ہے کہ جب بال کو کھیلا گیا تب وہ یقینا کمر سے اُوپر تھی لیکن بال نیچے جا رہی تھی۔ فیصلے کے بعد بنگلہ دیشی کپتان مشرف مرتضیٰ نے ایمپائر علیم ڈار سے تفصیلی بات کی اور پریس کانفرنس میں ایمپائروں کے فیصلے پر کھل کر تنقید کی۔