بھاری بیلز مصباح الحق کو آؤٹ ہونے سے بچا گئیں

جمعہ 20 مارچ 2015 09:45

بھاری بیلز مصباح الحق کو آؤٹ ہونے سے بچا گئیں
ایڈیلیڈ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 20مارچ ۔ 2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھاری بیلز نے مصباح الحق کو آؤٹ ہونے سے بچا لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 5ویں اوور کی تیسری گیند پر ہیزل ووڈ کی ایک گیند مصباح الحق کے تھائی پیڈ کو چھوتے ہوئے لیگ سائیڈ سے بیلز سے ٹکرا گئی تاہم ایل ای ڈی بیلز عام بیلز سے بھاری ہونے کے باعث وہ نہ گریں جس کے باعث مصباح الحق آؤ ٹ ہونے سے محفوظ رہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک نے ایل بی ڈبلیو اپیل پر ریویو لینے کی کوشش کی تا ہم وقت ختم ہونے کے باعث انہیں اس میں ناکامی ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :